شہر حیدرآباد کے معروف تجارتی علاقہ بڑی چوڑی میں میٹرو ریل کی تعمیر کرنے پر ریاستی حکومت کے قطعی فیصلہ کے خلاف تجارتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج بند کا اعلان کیا۔ اس علاقہ میں میٹرو ریل کی تعمیر سے بڑی چوڑی ‘ سلطان بازار جیسے اہم تجارتی
مراکز ختم ہوجائینگے۔ چار سال قبل موجودہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ جو اس وقت اپوزیشن میں تھے اس کی سخت مخالفت کی اور انہوں نے اس کے خلاف حکومت سے نمائندگی بھی کی لیکن اچانک ریاستی حکومت کے اس فیصلہ سے تجارتی حلقوں نے وزیر اعلی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی بھی دھمکی دے دی ۔